بیلتھنگڈی :15/اگست(ایس او نیوز)ملک بھرمیں 70ویں یوم ِآزادی کا جشن منایا جارہاتھاتو سنگھ پریوار سے دلتوں کی حفاظت کی مانگ لے کر دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکرواد)آزادی کے جشن میں رکاوٹ پیدا کرنے کا واقعہ بیلتھنگڈی میں پیش آیاہے۔
بیلتھنگڈی میں صبح میں منعقد ہوئے تعلقہ سطح کے آزادی کے جشن کے موقع پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ملک بھر میں گائے کے نام پر دلتوں پر جو شیطانی حملے اور مظالم ہورہے ہیں اس کے خلاف اور حکومتوں کی ذمہ دارانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی کی قیادت میں دلتوں نے بیلتھنگڈی میں یوم آزادی کا بائیکاٹ کیا تھا۔ قریب 150سے زائد دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنان ’’دلتوں کو انصاف دو۔ سنگھ پریوار کی غنڈہ گردی کو ختم کرو ‘‘ جیسے نعرے لگاتے ہوئے آزادی ریلی کو روکی ، اور سیاہ جھنڈے لہراتے ہوئے احتجاج کیا۔ بیلتھنگڈی کی پولس نے انہیں گرفتار کرکے پولس تھانہ لے گئی ۔